Monday, 7 November 2016

پھلوں کے فوائد اور خواص



لیموں قررت کا بہترین تحفہ

لیموں قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے۔ لیموں دیکھنے میں ننھا سا نظر آتا ہے۔ لیکن بے شمار فوائد کی وجہ سے یہ تمام پھلوں اور سبزیوں میں ممتاز حیثیت رکھتا ہے۔ لیموں وٹامن سی کا خزانہ ہے۔ اس کے علاوہ اس میں وٹامن بی، کیلشیم، فاسفورس اور پوٹاشیم بھی مختلف مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
 لیموں کی کاشت کب اور کیسے ہوئی؟
مسوپوٹیمیا اور بابل کے کھنڈرات سے پتہ چلتا ہے کہ چار ہزار سال قبل مسیح کے لوگ لیموں کا استعمال کیا کرتے تھے۔ پاکستان بھارت جزائر اور جنوبی یورپ کے ملکوں میں لیموں بکثرت پیدا ہوتا ہے۔ ہمارے ملک میں بھی اس کی بہت سی اقسام پائی جاتی ہیں۔ جن میں بہترین قسم کاغذی لیموں کی ہے۔ اس کا چھلکا باریک اور رس زیادہ نکلتا ہے۔ ہمارے ہاں لیموں کا استعمال کھانے پینے کی اشیاء میں کیا جاتا ہے۔ چٹنی، سلاد، مشروبات میں لیموں کا رس شامل کیا جاتا ہے اور کھانے کا مزا دوبالا ہوجاتا ہے۔ گوشت کے
مختلف پکوانوں میں لیموں کا استعمال عام ہے۔ لیموں کا چھلکا بھی بہت کام کی چیز ہے۔ کیونکہ اس میں سے ایک تیل نکلتا ہے جو پانی کو خوشبودار کرتا ہے۔ لیموں کے چھلکے کا روغن پیٹ کی تکالیف کے لئے مفید ہے۔ یورپ اور امریکہ میں اس چھلکے کا رس انگریزی ادویات میں زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ لیموں کے بیج طبی نکتہ نظر سے اسہال پہ قابو پانے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ لیموں کا رس انتہائی مفید اور کار آمد شے ہے۔ گرمیوں میں جب لو چل رہی ہو، اس کا استعمال حیات نو کا پیغام ہے۔ لیموں کا رس ملا ٹھنڈا مشروب گرمی کو دور کرتا ہے۔ اور بدم میں تازگی لاتا ہے۔ شدید پیاس کی حالت میں لیموں کا ٹکڑا چوسنے سے پیاس بجھ جاتی ہے۔ لیموں میں مختلف بیماریوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت ہیں۔ اس کا سونگھنا دل کو فرحت دیتا ہے۔ مسوڑوں کی بیماریاں اور نزلہ اور زکام میں بہت فائدہ مند ہے۔ لیموں کا اچار بڑھی ہوئی تلی کو کم کرتا ہے اور اس میں خون کا پتلا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ جس سے خون میں کولسٹرول کی سطح کو اعتدال میں رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ قے اور متلی کی صورت میں لیموں کے ٹکڑے پر کالی مرچ اور نمک لگا کر منہ کا ذائقہ تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتا ہے۔ لیموں کا رس کان کے زخم، کیلوں، پھوڑوں، مہاسوں، دردشقیقہ،زخموں، کیڑے مکوڑوں کے کاٹے اور بالوں کی غیر ضروری چکنائی دور کرنے، ناخنوں کو خوبصورت بنانے میں فائدہ مند ہے۔ بالوں کو خوبصورت اور چمکدار بنانے کے لئے لیموں کا رس استعمال کرنا مفید ہے۔ تیل میں لیموں کا رس ملا کر لگانے سے بال تیزی سے بڑھتے ہیں۔ سر میں خشکی کی حالت میں لیموں کا رس ہم وزن نیم گرم پانی میں ملا کر بالوں کی جڑوں میں لگائیں۔ چہرے کی خشکی اور ہاتھ پاؤں کا کھردرا پن دور کرنے کے لئے لیموں کا رس، گلیسرین اور عرق گلاب ملا کر سونے سے پہلے چہرے، ہاتھ پاؤں پر لگائیں۔ دودھ میں لیموں کا رس ملا کر لگانے سے چہرے پر خوبصورتی پیدا ہوتی ہے۔ کہنیوں، گھٹنوں اور ٹخنوں پر پڑنے والی سیاہی لیموں کا رس یا چھلکا ملتے دور ہوجاتی ہے۔ لیموں سے موٹاپے کا شکار لوگ بھی اپنی فالتو چربی اور لٹکی ہوئی توند دور کر سکتے ہیں۔ نہار منہ لیموں کا رس قہوے میں ملا کر پینے سے فالتو چربی زائل ہوجاتی ہے۔ لیموں برتنوں کی صفائی اور کپڑوں کی دھلائی میں بھی استعمال ہوتا ہے۔





کجھور کے حیران کن فوائد جدید سائینس کی روشنی میں

کھجورکے بے شمار فوائد سے دنیا کی ہر طب متفق ہے جدید سائینسی تحقیق نے بھی اس بات کا اقرار کیا
ہے کہ کجھور میں ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کے لیئے انتےائی ضروری ہیں  جدید
سائینسی تحقیق سے پتہ چلا ہے کی اس میں درج ذیل اجزاء پائے جاتے ہیں
اور میگنیز پایا جاتاہے۔ B6کھجور میں کاپر، پوٹاشیم،فائبر،میگنیشیم ،وٹامن
کجھور کے درج ذیل فوائد ہیں
اگر آپ دن میں تین کھجوریں کھائیں تو آپ کے جسم پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے اورآپ کا جسم
بیماریوں سے محفوظ ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ دل، جگر، اور دماغ کو تقویت ملے گی اور خود کو ترو
تازہ اور توانا محسوس کریں گے۔طبی ماہرین کے مطابق کھجورکا استعمال سنت رسول ﷺ بھی ہے اور
اسے 12روز تک استعمال کرنے سے صحت کے بہت سے مسائل سے چھٹکارا مل جاتا ہے ۔
نظام انہضام پر اثرات
اگر آپ کو قبض،تیزابیت،معدے یا انتڑیوں کی تکلیف ہے تو آپ کو کھجور ضرور کھانی چاہیے۔اس میں
موجود فائبر ہمارے معدے کے لئے بہت ہی زیادہ فائدہ مند ہے۔
دردوں سے نجات
کھجوروں میں میگنیشیم پایا جاتا ہے جس کی وجہ سوجن پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے اور جسمانی
دردیں بھی کنٹرول میں رہتی ہیں۔مختلف تحقیق میں یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ کھجور کھانے سے جسم
میں سوجن کم ہونے کے ساتھ درد میں آرام آتا ہے۔
حاملہ خواتین کے لئے
ایک جدید تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ جو خواتین حمل کے دوران کھجور کا استعمال کرتی رہیں انہیں درد
زہ اور بچہ پیدا کرنے میں آسانی ہوئی۔ماہرین نے 69حاملہ خواتین کا جائزہ لینے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا
کہ جو خواتین ڈیلوری سے چار ہفتے قبل کھجوریں کھاتی ہیں انہیں بچہ پیدا کرنے میں کافی آسانی رہتی
ہے۔
ہائی بلڈ پریشر اور دل کا دورہ
جیسا کہ بتایا گیا ہے کہ اس میں میگنیشیم پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ فشار خون کنٹرول میں رہتا
ہے اور بلڈ پریشر کے مسائل نہیں پیدا ہوتے۔اسی طرح کھجور میں پایا جانے والے پوٹاشیم کی بدولت دل
مضبوط ہوتا ہے اور دل کے دورے کے امکانات معدوم ہونے لگتے ہیں۔اس سلسلے میں ایک امریکی
 ادارے نے اس پر دقیق تحقیق بھی کی ہے ۔
دماغی صحت کے لئے
اسی طرح کھجورمیں پایاجانے والی وٹامنB-6کی بدولت ہماری اعصابی اور دماغی نظام بہترطریقے سے
کام کرتا ہے اورانسان زیادہ بہتر طریقے سے روزمرہ کے کام کرپاتا ہے۔





لیموں پانی کے 20 جادو اثر فوائد

لیموں پانی کے فوائد کے متعلق تو آپ نے بہت سنا ہوگا لیکن اگر آپ پانی کو نیم گرم کرلیں، اس میں آدھا لیموں نچوڑ لیں اور تھوڑا سا شہد بھی ڈال لیں اور اس مشروب کو صبح نہار منہ پئیں تو اس کے فوائد کا شمار ممکن نہیں۔ چند اہم فوائد جو آپ کو اس مشروب سے حاصل ہوں گے درج ذیل ہیں۔
لیموں اور شہد میں پائے جانے والے الیکٹرولائٹ، پوٹاشیم، کیلشیم اور میگنیزیم جسم کو تروتازہ کرتے ہیں اور پانی کی کمی فوراً پوری ہوجائے گی۔ 
جوڑوں اور پٹھوں کا درد غائب ہوجائے گا۔ 
نظام انہظام بہتر ہوجائے گا۔ 
جسم میں خامروں کی بہتات ہوجاتی ہے۔ 
جگر کی صفائی ہوجائے گی۔ 
گلے کے انفیکشن اور سوزش سے نجات مل جاتی ہے۔ 
آنتیں صاف ہوجاتی ہیں۔
جسم میں بیماری سے بچانے والے اینٹی آکسیڈنٹ پیدا ہوتے ہیں۔
عصبی نظام مضبوط ہوتا ہے اور ڈپریشن اور ذہنی دباﺅ سے نجات ملتی ہے
خون کی شریانوں کی صفائی ہوتی ہے۔ 
بلڈ پریشر نارمل ہوجاتا ہے۔ 
وٹامن سی کی مدد سے جلد صاف اور صحتمند ہوجاتی ہے۔
 یورک ایسڈ تحلیل ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے جوڑوں کے درد سے نجات ملتی ہے۔ 
یہ حاملہ ماﺅں کیلئے بہت ہی مفید ہے، یہ ماں کو وائرس اور فلو سے بچاتا ہے اور بچے کی ہڈیاں اور عصبی نظام خصوصاً دماغ کو مضبوط بناتا ہے۔ 
سینے کی جلن ختم ہوجاتی ہے۔ 
گردے اور پینکریاز کی پتھری تحلیل ہوجاتی ہے۔ 
لیموں کا پیکٹن فائبر وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ 
دانت کے درد اور مسوڑھوں کے مسائل کا خاتمہ ہوتا ہے۔
لیموں کی الکلی خصوصیات کینسر کے خطرات کو کم کردیتی ہیں۔





Apple ky faiday سیب کے فوائد

مختلف نام :-  (عربی) تفاح (سندھی) سوف (بنگلہ) سٹو(انگریزی) ایپل
پہچان :۔  مشہور پھل ہے
رنگ :۔  زرد سرخ
ذائقہ:-  شیریں
مزاج:-  گرم ۱ تر۲
مقدار خوراک :-  شربت چار تولہ رب ایک تولہ سے ڈیڑھ تولہ
افعال و استمال 
مفرح دل و دماغ ، مقوی دل و جگر اس میں قلیل مقدار فولاد کی ہوتی ہے اس لیے
قدرے قابض ہوتا ہے گرمی کو تسکین دیتا ہے خفقان کو مفید چہرے کے رنگ کو روشن کرتا ہے اس کا
رب غلبہ صفرا اور اسہال صفرادی میں استعمال کیا جاتا ہے مربا اختلاج اور خفقان میں کھلاتے ہیں بھوک
بڑھاتا ہے خون صالح پیدا کرتا ہے اس میں وٹامن اے ۱۹۰ انٹرنیشنل یونٹ اور کیلسیم چار ملی گرام فولاد
 ملی گرام اور فاسفورس ۱۱ ملی گرام فی سو گرام پائے جاتے ہیں۔
پھلوں میں سیب کو سب سے ذیادہ توانائی بخش اور لذیذ ترین پھل قرار دیا گیا ہے۔سیب ایک خوش رنگ
اور خوش ذائقہ پھل ہے۔اسکی بیشمار اقسام ہیں۔غذائیت کے لحاظ سے یہ ذیادہ مقبول ہے۔بوڑھوں بچون
اور نو جوانوں کا سب سے پسندیدہ پھل ہے۔یہ معدہ میں پیپسین کو تیز کرتا ہے جس سے ہاضمہ میں مدد
ملتی ہیاور بھوک لگتی ہے۔جگر کا فعل بھی تیز ہو جاتا ہے۔سیب کھانے سے جسم میں چستی اور صلاحیت
بڑہتی ہے۔سیب فاسفورس کا قدرتی خزانہ ہے اس لیے خون کی کمی کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہے۔
تازہ سیب میں چوراسی فیصد پانی ہوتا ہے۔سیب میں فاسفورس تمام پھلوں اور سبزیوں سے ذیادہ پایا جاتا
ہے۔اسلیے سیب کا چھلکا ذائع نہیں کرنا چاہیے۔روزانہ نہار منہ ایک یا دو سیب کھانے سے صحت قابل
رشک ہو جاتی ہے۔یہ گردوں کی صفائی کے لیے بھی بہترین ٹانک ہے۔
دماغی کام کرنے والوں کے لیے بھی سیب ایک موثر غذائی ٹانک ہے کیونکہ اس سے قوت حافظہ بڑہتی
ہے۔یہ طلبہ اور دماغی کام کرنے والوں کے لیے ایک لا جواب تحفہ ہے۔
سیب کے طبّی فوائد
سیب کے چھلکے سے نہائیت خوشذائقہ چائے تیار کی جاتی ہے جو عام طور پر چائے اور کافی کی طرح
نقصان دہ نہیں ہوتی بلکہ بہت قوت بخش ہے۔اس میں لیمو اور شہد ملانے سے اس کے فوائد دوگنے ہو
جاتے ہیں۔بوڑھے اور کمزور افراد کے لیے اسکا اثر تسلیم شدہ ہے۔سیب کے چھلکے سے تیار شدہ قہوہ
نہائیت لذیذ اور فرحت بخش ہے۔خاص طور سے کمزور اور بوڑھے افراد کے لیے۔یہ چائی پیچش اور بخار
کی کمزوری دور کرنے کے لیے مشہورمقوی مشروب اور ٹانک اووولٹین کا کام دیتی ہے۔
مستقل سر درد کا علاج
ایک یا دو سیب لے کر چاقو سے چھیلیں۔پھر نمک لگا کر صبح خالی پیٹ خوب چبائیںتین چار روز کے
استعمال سے مستقل سر درد کے مریضوں کو آرام آ جائے گا۔
دماغی کمزوری اور زکام کا علاج
آجکل دماغی کمزوری کے مریض عام ہیں بلکہ وہ ذیادہ تر نزلہ زکام میں مبتلاء نظر آتے ہیں۔جو دراصل
دماغی کمزوری کی وجہ سے ہوتا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ طالبعلموں کو اکثر امتحانوں میں نزلہ زکام کی
شکائیت ہو جاتی ہے۔اگر دماغی طاقت کا علاج کر لیا جائے تو نزلہ کود ہی ٹھیک ہو جاتا ہے۔یہ نقطہ بہت
کم لوگوں کو معلوم ہے۔ادویات سے اس لیے آرام نہیں آتا کہ نزلے کی اصل وجہ دماغی کمزوری ہوتی ہے۔
تا وقتیکہ دماغ کو تقویت پہنچا کر مضبوط بنایا جائے انہیں شفاء ملنا مشکل ہوتا ہے۔یہاں ایسا غذائی نسخہ
پیش کیا جاتا ہے جس سے دماغ مضبوط ہونا یقینی ہے۔
کھانا کھانے سے دس منٹ پہلے ایک یا دو سیب نہائیت اعلٰی کوالٹی کے چھیل کر کھا لیا کریں۔چند روز
میں دماغی کمزوری کی شکائیت دور ہو جائے گی۔
کھانسی کا علاج
ایک پکا ہوا سیب کوٹ لیں یا اسکا رس نکال لیں۔کوٹے ہوئے سیب کا رس نکال کر مصری ملائیں اور
صبح ناشتے سے پہلے مریض کو پلائیں کھانسی ختم ہو جائے گی۔
قے کا علاج
کچے سیب کا جوس نکال لیںیا کوٹ کر نچوڑ لیں۔اس میں نمک ملا کر پلائیں قے کا فوراً آرام آ جائے گا۔
پیٹ کے کیڑے
رات کے وقت بچوں کو دو سیب کھلائیں۔اس کے بعد پانی بالکل نہ پلائیں۔سات روز ایسا کرنے سے پیٹ کے
کیڑے پا خانے کے راستے نکل جائیں گے اور بچے تندرست و توانا ہو جائیں گے۔
قابل رشک صحت
صبح خالی پیٹ تین چار سیب کھا کر دودھ پئیں۔ایک دو ماہ میں صحت قابل رشک ہو جائے گی۔آزمائش
شرط ہے۔مختصر یہ کہ اسکا مقابلہ کسی بھی قیمتی سے قیمتی دوا سے کیا جا سکتا ہے مگرا ان سے اکثر
یہ اثرات حاصل نہیں ہوتے۔
بھوک نہ لگنا
تازہ سیب کے جوس میں چٹکی بھر سیاہ مرچ سفید زیرہ اور نمک ملا کر پینے سے بھوک میں اضافہ ہوتا
ہے۔معدہ طاقتور ہوتا ہے اور غذا جزو بدن بننے لگتی ہے۔
مربہّ سیب
پانچ سے چھ موٹے سیب لے کر انکے اندر سے بیج نکال دیں۔چاقو سے نکال کر پانی میں ہلکا سا جوش
دیں۔نیم پختہ ہونے پر چینی کی چاشنی ڈال کر تھوڑی دیر کے لیے آگ پر پکائیں۔قوام گاڑھا ہونے پر آگ
سے اتار کر شیشے کی بوتل یا جار میں محفوظ کر لیں۔بطور ناشتہ سنہری ورق میں لپیٹ کر استعمال کرنا
مقویء قلب و دماغ ہے۔
مقام پیدائش:-  کشمیر کلو

No comments:

Post a Comment